ریاض،24جون(ایجنسی) عرب ٹی وی کے مطابق شوال کا چاند دیکھنے کے لئے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں عدالتی کونسل کا اجلاس آج ہوگا جس میں کونسل ممبران مختلف ذرائع سے چاند کی شہادتیں وصول کریں گے اور عیدالفطر کا سرکاری اعلان کریں گے۔ دوسری جانب عراق، اردن، کویت، قطر، اور انڈونیشیا وغیرہ میں بھی متعلقہ رویت ہلال کمیٹیاں چاند دیکھیں گی۔
Noori Nastaleeq"; font-size: 18px; text-align: start;">
اگر آج عرب ممالک میں شوال کا چاند نظر آگیا تو اس بات کے امکانات مزید روشن ہوجائیں گے کہ پاکستان میں بھی شوال کا چاند اتوار 25 جون کو نظر آجائے گا اور عید الفطر 26 جون بروز پیر کو منائی جائے گی تاہم پاکستان میں چاند کی رویت کا حتمی اعلان 25 جون کو مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس میں کیا جائے گا۔